بی آرایس ایم ایل ایز آٹو میں اسمبلی پہنچے، کے ٹی آر نے چلایا آٹو (ویڈیوز وائرل)
اب تک 93 آٹو ڈرائیورز خودکشی کر چکے ہیں، اور حالیہ اسمبلی سیشن میں ان آٹو ڈرائیورز کی فہرست پیش کی گئی تھی۔ لیکن ریاستی حکومت کی طرف سے اس معاملے میں کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی میں آج بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز نے آٹو ڈرائیورز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسمبلی تک آٹو میں سفر کیا۔ ان ایم ایل ایز نے اس بات کا اظہار کیا کہ آٹو ڈرائیورز کے حالات انتہائی خراب ہیں اور ان کے لئے مناسب اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی آرایس کے کارگزار صدر وہ سابق وزیر کے تارک راماراؤ آٹوچلاتے ہوئے اسمبلی پہنچے۔
اب تک 93 آٹو ڈرائیورز خودکشی کر چکے ہیں، اور حالیہ اسمبلی سیشن میں ان آٹو ڈرائیورز کی فہرست پیش کی گئی تھی۔ لیکن ریاستی حکومت کی طرف سے اس معاملے میں کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ بی آر ایس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آٹو ڈرائیورز کے لیے وعدہ کیا گیا 12 ہزار روپے کی امداد فوراً فراہم کی جانی چاہیے۔
ایم ایل ایز نے مزید کہا کہ آٹو ڈرائیورز کو خودکشی جیسے خطرناک قدم نہ اٹھانے کی اپیل کی۔ بی آر ایس نے اعلان کیا کہ وہ آٹو ڈرائیورز کے حق میں لڑیں گے اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اس اقدام کے ذریعہ بی آر ایس نے آٹو ڈرائیورز کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی اور حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی کہ وہ ان کے مسائل پر فوری توجہ دے۔