بی آر ایس کے پارلیمنٹری پارٹی کا اجلاس
بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے پارلیمنٹری پارٹی کا اجلاس اتوار29 جنوری کو چیف منسٹر کی رہائش گاہ پرگتی بھون میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت پارٹی سربراہ و چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کریں گے۔
حیدرآباد: چیف منسٹر و صدر بی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں 29 جنوری کو پرگتی بھون میں بی آر ایس پارلیمنٹری پارٹی اجلاس منعقد ہوگا۔ یکم فروری سے شروع ہورہے پارلیمنٹ بجٹ اجلاس کیلئے پارٹی صدراپنے اراکین پارلیمنٹ کی رہنمائی کریں گے۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بی آر ایس کی جانب سے اختیار کئے جانے والے طریقہ کار، ریاست سے جڑے امور پر مباحث، ریاست کے ساتھ مختلف امور میں اب تک ہوئی ناانصافیوں، ریاست کیلئے فنڈس کی اجرائی مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے ت ملک وعوام سے جڑے مسائل پر حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر آواز بلندکرنے کیلئے پارٹی رفقاء کو واقف کرایا جائے گا۔
بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے پارلیمنٹری پارٹی کا اجلاس اتوار29 جنوری کو چیف منسٹر کی رہائش گاہ پرگتی بھون میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت پارٹی سربراہ و چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کریں گے۔ اس اجلاس میں 31جنوری سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں بی آر ایس کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
جمعہ کے روز جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ بی آر ایس کے پارلیمنٹری پارٹی کا اجلاس اتوار کو ایک بجے دن، پرگتی بھون میں منعقد ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، بی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت دیں گے تاکہ پارٹی ارکان، موضوعات کو زیر بحث لائیں۔