حیدرآباد

بی آر ایس قائد کیشوراؤ کی چیف منسٹر سے ملاقات

بتایا گیا ہے کہ جے وجئے لکشمی ایک دو روز میں کانگریس پارٹی میں باقاعدہ شامل ہوجائیں گی۔ جہاں تک کیشوراؤ کا سوال ہے انہوں نے کانگریس میں شمولیت کی تاریخ کا تعین نہیں کیا ہے۔

حیدرآباد: جنرل سکریٹری بی آر ایس ورکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے کیشوراؤ نے آج چیف منسرٹ اے ریونت ریڈی کی قیامگاہ واقع جوبلی ہلز پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کیب عد کیشوراؤ کی گھرواپسی کی راہ ہموار ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت

 اس موقع پر اے آئی سی سی انچارج دیپا داس منشی، سکریٹری روہت چودھری اور صدر خیر یت آباد کانگریس کمیٹی روہن ریڈی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر کے کیشوراؤ کی کانگریس پارٹی میں شمولیت کی گذشتہ چند دنوں سے قیاس آرائی کی جارہی تھی۔

 کے کیشو راؤ سابق میں صدر آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی ت ریاستی وزیر تعلیم اور جنرل سکریٹری اے آئی سی سی کے عہدہ پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں ریاست تلنگانہ کی تشکیل اور ریاست میں ٹی آر ایس اقتدار میں آنے کے بعد کے کیشوراؤ کانگریس سے علیحدہ گی اختیار کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

وہ ٹی آر ایس کے جنرل سکریٹری اور بی آر ایس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر بھی تھے۔ ان کی کانگریس میں واپسی پر پارٹی حلقوں میں خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

کے کیشوراؤ کی دختر ومئیر حیدرآباد جی وجئے لکشمی بھی دو دن قبل چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ جے وجئے لکشمی ایک دو روز میں کانگریس پارٹی میں باقاعدہ شامل ہوجائیں گی۔ جہاں تک کیشوراؤ کا سوال ہے انہوں نے کانگریس میں شمولیت کی تاریخ کا تعین نہیں کیا ہے۔

a3w
a3w