حیدرآباد

بی آر ایس۔ بی ایس پی اتحاد پارٹیوں کی مرضی: کشن ریڈی

بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس اور بی ایس پی کے درمیان انتخابی اتحاد ان کی اپنی پسند اور مرضی ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس اور بی ایس پی کے درمیان انتخابی اتحاد ان کی اپنی پسند اور مرضی ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو ریونت ریڈی کی جانب سے صرف بڑا بھائی کہہ کر مخاطب کرنے کو کس طرح کانگریس اور بی جے پی کے درمیان اتحاد قرار دیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے میڈیا کو مشورہ دیا کہ وہ چیف منسٹر سے دریافت کریں کہ آخر انہوں نے مودی کو اس طرح کیوں مخاطب کیا۔

کشن ریڈی نے بی جے پی کے ریاستی دفتر میں دو ڈیجیٹل مہمات کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اور ملک کے دیگر تمام حصوں کی مساوی ترقی کے لئے مودی کی کوششوں کو بیان کرنے کے مقصد سے ”منا مودی“ مہم شروع کی جائے گی۔

اس کے ذریعہ مرکزی حکومت کی اسکیموں، بنیادی ڈھانچے کی تشکیل اور فلاحی پروگراموں سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ ملک کے تمام طبقات کے عوام کو صحت مند رکھنے کے لیے نئے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے حیدرآباد کے مشیرآباد میں ویل بے بی شو میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بچوں کی غذائیت کے لیے بیشتر پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے ماؤں اور بچوں کو کٹس دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام آنے والے دنوں میں تمام علاقوں میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے بچے صحت مند ہوں گے تو ہی ملک صحت مند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تغذیہ کی کمی کے باعث مائیں اور بچے بیمار نہ ہوں۔

یہ کہتے ہوئے کہ مرکزی حکومت خواتین کی بہبود کے لیے کئی پروگراموں کو نافذ کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ غریب خواتین کے لیے مفت ایل پی جی گیس سلنڈر، آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت مفت علاج اور مفت بیت الخلاء کی تعمیر جیسے پروگراموں کو نافذ کیا جا رہا ہے۔