حیدرآباد

بی آر ایس ایل پی کا کانگریس میں انضمام یقینی: ناگیندر

خیریت آباد کے رکن اسمبلی دانم ناگیندر جنہوں نے بی آر ایس سے منحرف ہوکر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے، نے کہا کہ بی آر ایس ایل پی کا کانگریس میں ضم ہونا یقینی ہے۔

حیدرآباد: خیریت آباد کے رکن اسمبلی دانم ناگیندر جنہوں نے بی آر ایس سے منحرف ہوکر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے، نے کہا کہ بی آر ایس ایل پی کا کانگریس میں ضم ہونا یقینی ہے۔

متعلقہ خبریں
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
کاروان اسمبلی حلقہ کے ڈیفنس کالونی کے نوجوانوں کی کانگریس میں شمولیت
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
بی آر ایس کارپوریٹر کا نگریس میں شامل
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس، انحراف کے عمل کو تیز کر رہی ہے، مزید بہت سے ایم ایل ایز کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے اور بی آر ایس کا وجود زیادہ دنوں تک باقی نہیں رہیگا۔

جمعہ کے روز یہاں آدرش نگر میں کلیانہ لکشمی چیکس کی تقسیم پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے، خیریت آباد کے ایم ایل اے ناگیندر نے کہا کہ کانگریس میں بہت آزادی ہے اور ایم ایل اے چیف منسٹر، وزراء اور انچارج وزراء سے فنڈ حاصل کرنے اور اپنے حلقوں کے لئے مختلف پروجیکٹوں کی منظوری حاصل کرنے کے لئے آسانی سے مل سکتے ہیں۔

ماضی میں، بی آر ایس حکومت میں ایسا کوئی طریقہ رائج نہیں تھا۔ مجھے بتایا کیا گیا ہے کہ مزید چھ بی آر ایس ایم ایل ایز ایک یا دو دنوں میں کانگریس میں شامل ہوں گے۔