آندھراپردیش

کرنول میں 2 خواتین کا بیدردانہ قتل

ضلع کے ننور گاوں میں کھیت میں کام کرنے والی دو خواتین جن کی شناخت رامیشوری اور رینوکا کے طورپر کی گئی ہے کا قتل کردیاگیا۔ان کی لاشیں کھیت کے قریب پائی گئیں۔

حیدرآباد: اے پی کے کرنول ضلع میں دو خواتین کے بے دردانہ قتل کی واردات پیش آئی۔ذرائع کے مطابق ضلع کے ننور گاوں میں کھیت میں کام کرنے والی دو خواتین جن کی شناخت رامیشوری اور رینوکا کے طورپر کی گئی ہے کا قتل کردیاگیا۔ان کی لاشیں کھیت کے قریب پائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق حملہ آورجن کی تعداد دو تھی نے ان کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔اس واردات کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ان کی لاشیں کھیت کے قریب خون میں لت پت پائی گئیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس اس معاملہ کے سلسلہ میں مقامی افرا دسے معلومات حاصل کررہی ہے اور مختلف زاویوں سے اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

a3w
a3w