تلنگانہ
سرپور میں بی ایس پی کا جھنڈا ضرور لہرائے گا: آر ایس پراوین کمار
بہوجن سماج پارٹی کے تلنگانہ صدر ڈاکٹر آر ایس پراوین کمار نے سرپور حلقہ کے تحت چنتلا مانی پلی منڈل میں انتخابی مہم چلائی۔

حیدرآباد: بہوجن سماج پارٹی کے تلنگانہ صدر ڈاکٹر آر ایس پراوین کمار نے سرپور حلقہ کے تحت چنتلا مانی پلی منڈل میں انتخابی مہم چلائی۔
انتخابی مہم کے ایک حصہ کے طور پر، انہوں نے نندی کونڈہ، بابا پور، راناویلی اور بوراویلی مواضعات کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے رائے دہندوں سے ملاقات کی اور بی ایس پی کی کامیابی کویقینی بنانے کی خواہش کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سرپورمیں بی ایس پی کا جھنڈاضرور لہرائے گا۔