تلنگانہ اسمبلی کا فروری میں بجٹ سیشن طلب
تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس فروری کے دوسرے ہفتہ میں منعقد ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اسمبلی میں علی الحساب بجٹ پیش کیا جائے گا۔
حیدرآباد : تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس فروری کے دوسرے ہفتہ میں منعقد ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اسمبلی میں علی الحساب بجٹ پیش کیا جائے گا۔
مرکزی حکومت کی طرف سے امکانی علی الحساب بجٹ متعارف کرے جانے کے تناظر میں، حکومت مرکز سے ریاست کو ملنے والے فنڈز کی مقدار کا جائزہ لینے کے بعد ایک مکمل بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ بجٹ اجلاس تقریباً 6 دنوں تک جاری رہیگا۔ دریں اثناء اسپیکر جی پرساد نے تلنگانہ میں برسراقتدار کانگریس حکومت کے تحت منعقدہ پہلی اسمبلی اجلاس میں تعزیتی قراردادیں پیش کی تھی.
ایوان اسمبلی میں رامان نگری سرینواس ریڈی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، جو رامائم پیٹ میدک ضلع کے سابق رکن اسمبلی تھے ان کے علاوہ سابق رکن اسمبلی پرگی کوپلا ہریشور ریڈی اور بھدراچلم کے سابق ایم ایل اے کنجا ستیہ وتی کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا تھا۔