بمراہ کی آسٹریلیاونڈے سیریز میں واپسی کا امکان
اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اسٹار ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کی آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔

نئی دہلی: اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اسٹار ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کی آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن اپنے گھٹنے کی چوٹ سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور وائٹ بال سیریز کیلئے ہندوستانی اسکواڈ میں انتخاب کیلئے میدان میں ہیں۔
سنجو پہلے ٹی ٹوئنٹی میاچ کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگنے کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ونڈے سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔ سیمسن کوچی میں ایک ذاتی فزیو کے ساتھ کام کرنے والے این سی اے میں واپس آگئے ہیں اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنا فٹنس ٹسٹ بھی پاس کرلیا ہے۔
سنجو چوٹ کی تشخیص کیلئے این سی اے میں واپس آئے ہیں اور وہ اب انتخاب کیلئے دستیاب ہیں۔ جہاں تک بمراہ کا تعلق ہے اس میں مزید ایک مہینہ لگ جائے گا۔ ہمیں امید ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز سے پہلے فٹ ہوجائیں گے۔ لیکن اس کا انحصار اس کی صحت یابی پر ہوگا۔
فی الحال وہ فٹ نہیں ہیں۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاکہ بمراہ پیٹھ میں تکلیف کی وجہ سے کچھ عرصے کیلئے ایکشن سے باہر ہوگئے ہیں۔ بمراہ کو مستقبل میں پوری طرح فٹ رکھنے کے مقصد سے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر رکھاگیا۔
انہیں حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز میں نامزد کیاگیا تھا لیکن وہ سخت کمر کی شکایت کے بعد سیریز سے دستبردار ہوگئے تھے۔ سلیکٹرز نے ونڈے ورلڈکپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف 4 میچوں کی ٹسٹ سیریز میں ان کا نام نہیں شامل نہیں کیا۔