بنڈی سنجے نے اسد اویسی کے بیان کی مذمت کی، وقف ترمیمی بل کا دفاع کیا
انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ ترمیمی بل کو پورے ملک میں وسیع پیمانے پر حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ بل جلد ہی پارلیمنٹ میں منظور کر لیا جائے گا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بنڈی سنجے کمار نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی کے اس بیان پر سخت تنقید کی جس میں انہوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کےنظریات کو ہندوستانی آئین کے لیے مستقبل کا خطرہ قرار دیا تھا۔
سنجے کمار نے اے آئی ایم آئی ایم کو درحقیقت ایک "ملک مخالف” پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت قوم پرست نظریے کے ساتھ کام کر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ ترمیمی بل کو پورے ملک میں وسیع پیمانے پر حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ بل جلد ہی پارلیمنٹ میں منظور کر لیا جائے گا۔
انہوں نے مزیدکہ مودی حکومت ملک کی بھلائی کے لیے فیصلہ کن اقدامات اٹھانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی۔ اس دوران انہوں نے کریم نگر کے ضلع عدالت کمپلیکس میں وکلاء کے لیے ایک ڈیجیٹل لائبریری بنانے کے لیے 15 لاکھ روپے کی منظوری دی۔