تلنگانہ

بارش سے شدید متاثر تلنگانہ کے لیے ہیلی کاپٹرس روانہ کرنے بنڈی سنجے کی دفاع کے عہدیداروں کو ہدایت

حکام نے وضاحت کی کہ متبادل اسٹیشنوں سے ہیلی کاپٹر روانہ کرنے کا عمل جاری ہے اور ناندیڑ، بیدر اسٹیشنوں سے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسی دوران بنڈی سنجے نے انہیں بتایا کہ شدید بارش کے باعث ایس آر ایس پی اور مانیر ندیوں میں زبردست سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمد میں تاخیر پر مرکزی مملکتی وزیرداخلہ بنڈی سنجے نے دفاع کے حکام سے تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے وزارتِ دفاع کے عہدیداروں سے فون پر بات کی۔

متعلقہ خبریں
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

مرکزی دفاعی حکام نے سنجے کو بتایا کہ تلنگانہ کے لیے تین ہیلی کاپٹر تیار کیے گئے ہیں تاہم مسلسل بارش اور ناسازگار موسم کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کی آمد میں تاخیر ہورہی ہے۔

حکام نے وضاحت کی کہ متبادل اسٹیشنوں سے ہیلی کاپٹر روانہ کرنے کا عمل جاری ہے اور ناندیڑ، بیدر اسٹیشنوں سے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسی دوران بنڈی سنجے نے انہیں بتایا کہ شدید بارش کے باعث ایس آر ایس پی اور مانیر ندیوں میں زبردست سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریاستی حکومت جنگی پیمانہ پر اقدامات کررہی ہے اور اس سلسلہ میں این ڈی آر ایف کی ٹیمیں پوری طرح سرگرم ہیں۔ سنجے نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ہیلی کاپٹر جلد از جلد روانہ کیے جائیں۔