جرائم و حادثات

شمس آباد میں نامعلوم خاتون کی جلی ہوئی نعش دستیاب

عہدیدار کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد اس بات کا پتہ چل پائے گا کہ آیا خاتون کو پہلے قتل کیا گیا اور پھر بعد میں اسے نذر آتش کیا گیا یا خاتون نے خود ہی آگ لگا کر ہلاک ہوگئی۔

حیدرآباد: شہر کے نواحی علاقہ شمس آباد میں جمعہ کے روز ایک اوپن پلاٹ پر نامعلوم خاتون کی جلی ہوئی لاش پائی گئی۔ پولیس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایک واچ مین نے جمعرات کی نصف شب کے بعد اوپن پلاٹ پر آگ کو دیکھا جس کے بعد اُس نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس فوری وہاں پہونچی تو پایا کہ لاش جل رہی تھی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے

لاش کے معائنہ کے بعد پتہ چلا کہ یہ ایک خاتون کی ہے مگر اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی۔ عہدیدار نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد اس بات کا پتہ چل پائے گا کہ آیا خاتون کو پہلے قتل کیا گیا اور پھر بعد میں اسے نذر آتش کیا گیا یا خاتون نے خود ہی آگ لگا کر ہلاک ہوگئی۔

 انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ سے پتہ چلے گا کہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی یا نہیں۔ آر جی آئی ایر پورٹ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔