امریکہ و کینیڈا

میکسیکو میں بس کھائی میں گر گئی، 18 افراد ہلاک

۔ مرنے والوں میں تین نابالغ تھے۔ روڈریگیز نے کہا کہ بچاو عملے کو کھائی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی شمال مغربی ریاست نیریٹ میں ایک مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

مقامی میڈیا نے نیاریٹ کے سیکرٹری اور شہری تحفظ کے جارج بینیٹو روڈریگیز کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب میکسیکو سٹی سے امریکی سرحد پر تیجوانا جانے والی بس ٹیپک کے شمالی بائی پاس پر کنٹرول کھو کر تقریباً 50 میٹر گہری کھائی میں نیچے جاگری۔

 اس میں 18 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں تین نابالغ تھے۔ روڈریگیز نے کہا کہ بچاو عملے کو کھائی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔