دہلی

اڈانی گروپ، ہنڈنبرگ کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کر رہا ہے

ہنڈن برگ ریسرچ کے ذریعہ اڈانی پر جاری کی گئی متنازعہ رپورٹ کے ایک دن اس کی کمپنیوں کے شیئرس میں کافی گراوٹ درج کی گئی

نئی دہلی: ہنڈن برگ ریسرچ کے ذریعہ اڈانی پر جاری کی گئی متنازعہ رپورٹ کے ایک دن اس کی کمپنیوں کے شیئرس میں کافی گراوٹ درج کی گئی، ارب پتی گوتم اڈانی کی قیادت والے گروپ نے جمعرات کو کہا کہ وہ امریکی شارٹ سیلر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس اڈانی معاملے پر ایکسپوز ریالیوں کا انعقاد کرے گی
ہنڈن برگ، سپریم کورٹ کا حکم مودی حکومت کے منہ پر طمانچہ: عاپ
اڈانی کمپنیوں میں ایل آئی سی حصص کی قدر گھٹ گئی
اڈانی کی مدد کی خاطر مرکز نے تلنگانہ کو اسٹیل فیکٹری سے محروم کردیا
اڈانی۔ ہنڈن برگ تنازعہ، سپریم کورٹ جمعہ کو سماعت پر آمادہ

اڈانی گروپ کے قانونی سربراہ جتن جالندھ والا نے کہا کہ ہم ہنڈنبرگ ریسرچ کے خلاف اصلاحی اور تعزیری کارروائی کرنے کے لیے امریکی اور ہندوستانی قوانین کے تحت متعلقہ پرویژن کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ہنڈنبرگ کی رپورٹ میں اڈانی گروپ کے خلاف اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی اور اسٹاک میں ہیرا پھیری کا الزام لگایا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے دو سال تک اس کی تحقیقات کی تھی۔ اڈانی گروپ نے رپورٹ کو مسترد کر دیا اور اسے منتخب شدہ غلط معلومات پر مبنی امتزاج قرار دیا۔

تمام بی ایس ای میں درج اڈانی گروپ کی کمپنیاں چہارشنبہ کو گراوٹ کے ساتھ بند ہوئیں، کمپنی کے شیئرس 1.54 فیصد سے 8.06 فیصد تک گر گئے۔ اڈانی ٹرانسمیشن سب سے زیادہ متاثر ہوا اور اس کا اسٹاک کل 8.06 فیصد گر کر 2,534.10 روپے پر آگیا، اڈانی ولمار میں بھی 5 فیصد کی کمی درج کی گئی۔

اپنی رپورٹ میں ہنڈن برگ ریسرچ نے دعویٰ کیا کہ اس کی رپورٹس دو سال کی تحقیقات پر مبنی ہیں، جس میں اڈانی گروپ کے سابق سینئر ایگزیکٹیوز سمیت درجنوں افراد کے انٹرویوز، ہزاروں دستاویزات کا جائزہ اور تقریباً نصف درجن ممالک میں انڈسٹری سائٹس کا دورہ شامل ہے۔