تلنگانہ

تلنگانہ کے جنگاوں میں بس،ٹفن سنٹر میں گھس پڑی۔تین افراد ہلاک

تلنگانہ کے جنگاوں میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افرادہلاک اوربعض دیگرزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جنگاوں میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افرادہلاک اوربعض دیگرزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی

یہ حادثہ پیر کو ضلع کے رگھوناتھ پلی علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ بس موبائل ٹفن سنٹر میں گھس پڑی۔

اطلاعات کے مطابق آرٹی سی گروڈابس حیدرآباد سے آرہی تھی۔

بس کی تیزرفتاری کی وجہ سے اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ بس ٹفن سنٹرمیں گھس پڑی جس کے نتیجہ میں ٹفن سنٹر کے تین ورکرس موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اوربعض دیگر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو علاج کے لئے جنگاوں کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔