تلنگانہ

کے سی آر بادشاہوں کی سی ذہنیت رکھتے ہیں: بھٹی وکرمارکا

انہوں نے ریمارک کیا کہ بادشاہ عوام کی دولت لوٹنے کے بعد محلات تعمیر کرتے تھے اور ان کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں رہتی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ سی ایل پی لیڈر ملو بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ بادشاہوں کی طرح ذہنیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کے سی آر کا خاندان پہلی بار انتخابات سے دور
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
پہلی بار لوک سبھا الیکشن میں کے سی آر خاندان کا ایک فرد بھی نہیں
بی آر ایس سے مفاہمت، بات چیت کو مایاوتی کی منظوری
دوسری پارٹیوں میں شامل ہونے والے بی آر ایس قائدین کو انتباہ

انہوں نے ریمارک کیا کہ بادشاہ عوام کی دولت لوٹنے کے بعد محلات تعمیر کرتے تھے اور ان کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں رہتی تھی۔

عوامی مسائل سے واقفیت، حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے اور کانگریس پارٹی کو ریاست میں نچلی سطح سے مستحکم کرنے کے مقصد کے حصہ کے طورپر بھٹی وکرامارکا کی یاترا جنگاوں ضلع میں جاری ہے۔

انہوں نے اس یاترا کے دوران عوام سے مختلف مقامات پر ملاقات کی اور انہیں کانگریس کے کارناموں سے بھی واقف کروایا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے گذشتہ روز ریاستی سکریٹریٹ کے افتتاح پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کی زیرقیادت بی آرایس حکومت پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ نئے سکریٹریٹ کی عمارت عوام کی دولت سے بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی پرواہ حکومت کو نہیں ہے۔