حیدرآباد

بی آر ایس، مہاراشٹرا کی سیاست میں سونامی ثابت ہوگی: کے سی آر

کے سی آر نے مہاراشٹرا میں بی آر ایس کے نعرے اب کی بارکسان سرکار کو گھر گھر پہنچانے کا مشورہ دیا اور 10مئی سے 10جون تک بی آر ایس کو مقبول عام بنانے کیلئے ایک ماہ طویل مہم شروع کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے قومی صدر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ان کی پارٹی، پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کی سیاست میں سونامی ثابت ہوگی۔ مہاراشٹرا کے چندقائدین کی بی آر ایس میں شمولیت کے بعد خطاب کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ بی آر ایس کی مہاراشٹرا میں بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے وہاں کی سیاسی پارٹیاں فکر مند ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم

ایسا ہونا کسی فرد واحد کی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ اب کی بار کسان سرکار کے نعرے کی طاقت ہے۔ اس طاقت کے بدولت کئی اراکین اسمبلی اس سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔ کے سی آر نے کہا کہ مہاراشٹرا میں کیا ہورہا ہے آپ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے مہاراشٹرا میں بی آر ایس کے نعرے اب کی بارکسان سرکار کو گھر گھر پہنچانے کا مشورہ دیا اور 10مئی سے 10جون تک بی آر ایس کو مقبول عام بنانے کیلئے ایک ماہ طویل مہم شروع کرنے کی ہدایت دی۔ کے سی آر نے کہا کہ آئندہ چار پانچ دنوں میں ریاست کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹرس کے تقررات کے امور کو مکمل کرلیا جائے گا۔

10مئی تا10ج ون کے دوران پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو قطعیت دی جائے گی۔ اُس دوران پارٹی کی رکنیت سازی مہم بھی مکمل کرلی جائے گی۔ انہوں نے پارٹی قائدین کو تمام288 اسمبلی حلقوں کیلئے ایک ہی دن ایک ہی وقت تنظیمی ڈھانچہ کی سرگرمیوں کو شروع کرنے کا مشورہ دیا۔8

 اور9 مئی کو تلنگانہ بھون میں مہاراشٹرا کے بی آر ایس قائدین کے لئے تربیتی کلاسس منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹرا میں اورنگ آباد، پونے، ناگپور اور ممبئی میں بی آر ایس کے علاقائی دفاتر قائم کئے جائیں گے۔