دہلی

ست سنگ میں زہریلے مادہ سے بھرے کین کھولے گئے، بھولے بابا کے وکیل کا دعویٰ، کیس میں نیا موڑ

خودساختہ بابا بھولے ناتھ کے وکیل اے پی سنگھ نے اتوار کے دن الزام عائد کیاکہ عینی شاہدین نے انہیں بتایاکہ 2جولائی کو ہاتھرس ست سنگ کے دوران بعض لوگوں نے زہریلے مادہ سے بھرے کنسترکھولے تھے جس کی وجہ سے بھگدڑمچی۔

نئی دہلی: خودساختہ بابا بھولے ناتھ کے وکیل اے پی سنگھ نے اتوار کے دن الزام عائد کیاکہ عینی شاہدین نے انہیں بتایاکہ 2جولائی کو ہاتھرس ست سنگ کے دوران بعض لوگوں نے زہریلے مادہ سے بھرے کنسترکھولے تھے جس کی وجہ سے بھگدڑمچی۔

متعلقہ خبریں
مرکز، تلنگانہ کو 1.43لاکھ کروڑ روپے باقی: ہریش راؤ
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اے پی سنگھ نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ سازش ہوئی ہے۔ انہوں نے اس کی وجہ بھولے بابا کی بڑھتی مقبولیت بتائی۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ عینی شاہدین نے مجھے آکربتایاہے کہ 15 تا16افراد زہریلی مادہ سے بھرے کین لے آئے تھے جنہیں انہوں نے بھیڑ میں کھولا۔

میں نے مہلوکین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ دیکھی ہے۔ رپورٹ میں دم گھٹنے سے موت لکھا ہوا ہے‘ زخموں سے موت نہیں درج ہے۔ انہوں نے بھگدڑ کے پیچھے کسی کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ خاطیوں کو فرار ہونے میں مدد دینے کیلئے گاڑیاں ٹہری ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت ہے اور ہم یہ ثبوت عدالت کو دیں گے۔ وکیل نے کہا کہ میں‘ پہلی مرتبہ اس بابت کہہ رہا ہوں۔ اے پی سنگھ نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ ان سے آکر ملنے والے عینی شاہدین نے ان سے کہا ہے کہ ان کی شناخت ظاہر نہ کی جائے۔ وکیل نے کہا کہ ہم گواہوں کے لئے سیکیوریٹی کا مطالبہ کریں گے۔

تاحال 9افراد بشمول کلیدی ملزم دیوپرکاش مدھوکر کو گرفتارکیاجاچکا ہے۔ ہفتہ کے دن ہاتھرس پولیس نے کہاتھا کہ وہ تنظیم کو ایک سیاسی جماعت کی مشتبہ فنڈنگ کی بھی تحقیقات کررہی ہے۔

عہدیداروں نے کہاتھا کہ مدھوکر اصل منتظم ہے۔ وہ ست سنگ کے لئے چندہ جمع کرتاتھا۔ 80ہزار کے مجمع کی اجازت دی گئی تھی لیکن وہاں 2.5لاکھ کی بھیڑجمع ہوگئی تھی۔ مقامی سکندرراؤ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں بھولے بابا کو ملزم نہیں بنایاگیا ہے۔

حکومت اترپردیش کا قائم کردہ عدالتی کمیشن انکوائری کے دوران جن سے بھی ضروری ہو‘ بات چیت کرے گا۔ کمیشن کے رکن سے پوچھاگیاتھا کہ آیا بھولے باباسے بھی پوچھ تاچھ ہوگی۔ کمیشن عنقریب پبلک نوٹس بھی جاری کرے گا۔ وہ مقامی لوگوں سے اور عینی شاہدین سے کہے گا کہ وہ اگر ان کے پاس کوئی جانکاری یا ثبوت ہوتو سامنے لائیں۔

a3w
a3w