حیدرآباد

پرجا بھون کے روبرو بریکیڈس کو موٹر کار کی ٹکر،سابق ایم ایل اے کا لڑکا ملوث

راحیل پر تحقیقات کرنے والوں کو گمراہ کرنے پر بھی بک کرلیا گیا ہے کیوں کہ اُس نے ابراہیم کا نام پیش کیا جو کہ سابق ایم ایل اے کے مکان میں خدمات انجام دیتا ہے۔

حیدر آباد: پرجا بھون کے روبرو بریکیڈس میں ایک بی ایم ڈبلیو کار کو گھسادینے میں ملوث سابق ایم ایل اے کے فرزند کی پولیس کو تلاش ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 24 / دسمبر کو دن کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
تلنگانہ و اے پی کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ۔ شاگرد، استاد کی ملاقات نہیں: بھٹی وکرامارکہ
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

 تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ پرجا بھون کے سامنے کھڑی کی گئی رکاوٹوں میں بتایا جاتا ہے کہ سابق ایم ایل اے کے فرزند نے بی ایم ڈبلیو کار گھسا دی جو کہ تیز رفتار سے چلائی جارہی تھی۔ یہ واقعہ بیگم پیٹ علاقہ میں پیش آیا۔

 موٹر کار کے بریکیڈس کو ٹکر دینے کی وجہ سے موٹر کار کے ایک حصہ اور کھڑی گئی رکاوٹوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ اِس میں سوار افراد میں سے ایک نے راہ فرار اختیار کی۔ پولیس نے دوسرے نوجوان کو پکڑ لیا جو کہ حالت نشہ میں نہیں تھا۔

پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ابراہیم کے خلاف لاپرواہی سے موٹر چلانے پر کیس درج کرلیا گیا لیکن تحقیقات پر انکشاف ہوا ہے کہ سابق ایم ایل اے بودھن محمد شکیل عامر کا لڑکا راحیل اِس میں ملوث ہے جن کا تعلق بی آر ایس سے ہیں اور وہ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ موٹر کار چلا رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس وجئے کمار نے بتایا کہ اِس سلسلہ میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

راحیل پر تحقیقات کرنے والوں کو گمراہ کرنے پر بھی بک کرلیا گیا ہے کیوں کہ اُس نے ابراہیم کا نام پیش کیا جو کہ سابق ایم ایل اے کے مکان میں خدمات انجام دیتا ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ راحیل نے ابراہیم کو ڈرائیور کی حیثیت سے پیش کیا تھا۔

 پولیس عہدیدار نے کہا کہ راحیل نے راہ فرار اختیار کرلی ہے اور پولیس اُس کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راحیل کے فرار ہونے میں تعاون کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران گمراہ کئے جانے کا بھی سخت نوٹ لیا جائے گا۔

 شکیل عامر کے فرزند کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ ایس یو وی کی ٹکر جس کی وجہ سے 2 ماہ کے بچہ کی موت ہوگئی اور 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس موٹر کار میں وہ موجود تھے، یہ حادثہ گزشتہ سال مارچ میں جوبلی ہلز میں پیش آیا۔