معذور افراد کا مذاق اڑانے پر ہربھجن، یوراج و دیگر کیخلاف کیس (ویڈیو وائرل)
سابق کرکٹرز نے ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں انڈیا چمپئنز کی پاکستان کے خلاف جیت کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور رائنا لنگڑاتے ہوئے اور پیٹھ کو مضحکہ انداز میں پکڑتے ہوئے دکھائی دیے گئے۔

نئی دہلی: ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، یوراج سنگھ اور گورکیرت مان کے خلاف معذور افراد کا مبینہ طورپر مذاق اڑانے پر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ نیشنل سنٹر فار پروموشن آف ایمپلائمنٹ فار ڈس ایبلڈ پیپل (این سی پی ای ڈی پی) کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ارمان علی نے امر کالونی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو شکایت درج کرائی ہے۔
سابق کرکٹرز نے ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں انڈیا چمپئنز کی پاکستان کے خلاف جیت کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور رائنا لنگڑاتے ہوئے اور پیٹھ کو مضحکہ انداز میں پکڑتے ہوئے دکھائی دیے گئے۔
ویڈیو میں کرکٹرز نے کہاکہ 15 روزہ ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوران جسم کی توبہ توبہ ہوگئی، ہر حصہ زخموں سے چور چور ہے۔ معذور کارکنان کی تنظیم نے اس ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے معذوروں کیلئے شرمناک قرار دیا۔ دریں اثناء ہربھجن سنگھ نے اپنے رویے پر معذرت کرلی ہے۔