تلنگانہ

کوڑنگل بی آر ایس امیدوار کے خلاف مقدمہ درج

پولیس سے کی گئی شکایت میں اس نے بتایا کہ اس کا فون، موٹر سائیکل کی چابی، 3 تولہ سونے کی چین اور 20 ہزار روپے نقد بھی چھین لیے گئے۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

حیدرآباد: کوڑنگل بی آر ایس امیدوار پی نریندر ریڈی کے خلاف نارائن پیٹ ضلع کے کوسگی پولیس اسٹیشن میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کانگریس کارکن نریش پر لاٹھیوں سے حملہ کرنے کے معاملے میں پولیس نے نریندر ریڈی کے ساتھ 8 افراد کے خلاف دفعہ 307 اور مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
کوڑنگل میں آثارِ شریفہ کی زیارت اور خطابِ مولانا محسن پاشاہ نقشبندی
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری

 اس میں ملزم نمبر ایک کے طور پر نریندر ریڈی کا نام شامل کیا گیا تھا۔پولیس سے کی گئی شکایت میں متاثرہ نریش نے کہا کہ اسے پتھروں اور لاٹھیوں سے مارا گیا اور پوچھا گیا کہ وہ کانگریس پارٹی کی حمایت کیوں کر رہے ہیں۔

پولیس سے کی گئی شکایت میں اس نے بتایا کہ اس کا فون، موٹر سائیکل کی چابی، 3 تولہ سونے کی چین اور 20 ہزار روپے نقد بھی چھین لیے گئے۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔