انٹرٹینمنٹآندھراپردیش

فلم ساز رام گوپال ورما کے خلاف کیس درج

آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پولیس نے ممتاز فلم ساز رام گوپال ورما کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ ان پر چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو، ان کے فرزند و ریاستی وزیر این لوکیش اور بہوبہمنی کے خلاف تضحیک آمیز پوسٹس کرنے کا الزام ہے۔

امراوتی (آئی اے این ایس) آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پولیس نے ممتاز فلم ساز رام گوپال ورما کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ ان پر چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو، ان کے فرزند و ریاستی وزیر این لوکیش اور بہوبہمنی کے خلاف تضحیک آمیز پوسٹس کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
نواز الدین نے سابق بیوی اور بھائی کے خلاف100کروڑ کا ہتک عزت مقدمہ دائر کیا
فیک نیوز، بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کے خلاف کیس درج
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
تروپتی لڈو کی تیاری، جانوروں کی چربی کا استعمال: چندرا بابو نائیڈو کا الزام
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی: نتیش کمار اور چندرابابونائیڈو کو کانگریس قائد کا انتباہ

تلگودیشم پارٹی کے ایک مقامی قائد کی شکایت پر مڈی پاڈو پولیس اسٹیشن میں رام گوپال ورما کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ ٹی ڈی پی کے منڈل پریشد سکریٹری رامالنگم نے متنازعہ فلم ساز ورما کے خلاف شکایت درج کرائی۔

اپنی شکایت میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ورما نے گزشتہ سال چندرابابو نائیڈو جب وہ قائد اپوزیشن تھے، اور ان کے افراد خاندان کے خلاف توہین آمیز تبصرے کئے تھے۔

پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ آر جی وی (رام گوپال ورما) جو ایک ممتاز ڈائرکٹر مانے جاتے ہیں، نے اپنی فلم ”ویوہم“ کی تشہیر کے حصہ کے طور پر سوشیل میڈیا پر توہین آمیز تبصرے کئے تھے۔