حیدرآباد

کے ٹی آر کے خلاف کیس درج

کانگریس قائد کی شکایت پر ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن میں زیرو ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور یہ ایف آئی آر، شہر کے بنجارہ ہلز، پولیس اسٹیشن کو منتقل کردی گئی۔ کانگریس قائد سرینواس راؤ نے ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن میں یہ شکایت درج کرائی ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف سنگین الزام عائد کرنے پر تلنگانہ پولیس نے بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر کے خلاف ایک کیس درج کرلیا ہے۔ کے ٹی آر نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر الزام عائد کیاتھا کہ لوک سبھا الیکشن کیلئے ریڈی نے کانگریس ہائی کمان کو2500 کروڑ روپے روانہ کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ

کانگریس قائد کی شکایت  پر ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن میں زیرو ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور یہ ایف آئی آر، شہر کے بنجارہ ہلز، پولیس اسٹیشن کو منتقل کردی گئی۔ کانگریس قائد سرینواس راؤ نے ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن میں یہ شکایت درج کرائی ہے۔ کے ٹی آر کے خلاف آئی بی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

 منگل کے روز بی آر ایس قائدین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے الزام عائد کیا تھا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی، ریاست کے تاجر عوام سے زبردستی رقم وصول کررہے ہیں اور یہ رقم، کانگریس ہائی کمان دہلی منتقل کررہے ہیں۔ کے ٹی آر نے الزام عائد کیا کہ ریونت ریڈی نے لوک سبھا الیکشن کے لئے اب تک2500 کروڑ روپے دہلی منتقل کرچکے ہیں۔