حیدرآباد

کے ٹی آر کے خلاف کیس درج

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے ان پر ضلع جئے شنکر بھوپال پلی میں حالیہ دنوں میڈی گڈہ بیارج کے دورہ کے دوران ”بغیر اجازت“ مبینہ طور پر ڈرون اڑانے کا الزام ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے ان پر ضلع جئے شنکر بھوپال پلی میں حالیہ دنوں میڈی گڈہ بیارج کے دورہ کے دوران ”بغیر اجازت“ مبینہ طور پر ڈرون اڑانے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف جسٹس پاکستان کو دھمکی، نائب امیر تحریک لبیک کے خلاف ایف آئی آر
ڈیزائن میں خرابی میڈی گڈا بیاریج میں شگاف کی وجہ: اتم کمار ریڈی

کے ٹی آر کی زیرقیادت بی آر ایس، قائدین کی ایک ٹیم نے26 جولائی کو میڈی گڈہ بیارج کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد کانگریس حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا اور عوام کو حقائق سے واقف کرانا تھا۔

میڈی گڈہ بیارج جو کالیشورم پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے، کے چند ستونوں کو نقصان پہنچنے کے معاملہ میں حکمراں کانگریس اور بی آر ایس قائدین لفظی جنگ میں مصروف ہیں۔

کے ٹی آر نے ایکس پر ڈرون کی چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ ان تصاویر کی بنیاد پر شیخ ولی کی شکایت پر کے ٹی آر اور پارٹی کے دیگر 2قائدین کے خلاف29 جولائی کو ایک کیس درج کیا گیا۔

حکومت پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے بی آر ایس ذرائع نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی بھی اس سے قبل معمولی مسائل پر ڈرون اڑاچکے ہیں۔

a3w
a3w