تلنگانہ

تلنگانہ سے مرکز کی دس سال سے ناانصافی، ریاستی وزیر پونم پربھاکر کا احتجاج

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر ریاست سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں مرکز کی بی جے پی حکومت کی ناکامی اور ان وعدوں کا احترام نہ کرنے پر کریم نگر میں واقع ڈی سی سی دفتر میں احتجاج کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر ریاست سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں مرکز کی بی جے پی حکومت کی ناکامی اور ان وعدوں کا احترام نہ کرنے پر کریم نگر میں واقع ڈی سی سی دفتر میں احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

انہوں نے الزام لگایا کہ اس نئی تلگوریاست سے گذشتہ دس سال سے ناانصافی کی جارہی ہے۔انہوں نے اس احتجاج کا11بجے دن آغاز کیا جس میں کریم نگر ڈی سی سی کے صدروماناکنڈور کے ایم ایل اے کے ستیہ نارائنا، گورنمنٹ وہپ ویمل واڑہ کے ایم ایل اے اے سرینواس، کانگریس کے مقامی لیڈران، عوامی نمائندوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر کانگریس کے مقامی لیڈروں نے کہا کہ وزیر پونم پربھاکر مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں، تلنگانہ کے ساتھ 10 سال سے کی گئی ناانصافیوں، اے پی تنظیم جدید ایکٹ میں کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے اور کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

کریم نگر پارلیمنٹ حلقہ کے 7 اسمبلی حلقوں کے کانگریس لیڈران اور کارکنوں نے اس احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے وزیرموصوف سے یگانگت کااظہار کیا اور مرکز کی بی جے پی حکومت کے رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ سے مرکز کا رویہ نامناسب رہا ہے اور ہر محاذ پر تلنگانہ سے امیتاز کی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔انہوں نے مرکز کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔