دہلی

مرکز، وقف بورڈس پر کنٹرول نہیں چاہتا: جے پی نڈا

بی جے پی صدر جے پی نڈا نے اتوار کے دن کہا کہ مرکز وقف بورڈس پر کنٹرول کرنا نہیں چاہتا۔ وہ یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ یہ بورڈس قانون کے دائرے میں کام کریں اور ان کے اثاثوں کا استعمال مسلمانوں کی تعلیم، علاج و معالجہ اور روزگار کیلئے ہو۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) بی جے پی صدر جے پی نڈا نے اتوار کے دن کہا کہ مرکز وقف بورڈس پر کنٹرول کرنا نہیں چاہتا۔ وہ یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ یہ بورڈس قانون کے دائرے میں کام کریں اور ان کے اثاثوں کا استعمال مسلمانوں کی تعلیم، علاج و معالجہ اور روزگار کیلئے ہو۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل چور دروازے سے اوقافی جائیدادوں کو غصب کرنے کی سازش: مشتاق ملک
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
شاہی عیدگاہ ٹرسٹ اور وقف بورڈ کی درخواستوں کی یکسوئی
مسلم میت ہیلپ لائن سے 5 ہزار روپے جاری
درگاہ حضرت جہانگیر پیراں ؒ کے ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز ہوگا

بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ ترکی اور کئی دیگر اسلامی ممالک نے وقف جائیدادوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ ہمارا صرف اتنا کہنا ہے کہ جو لوگ وقف بورڈس چلا رہے ہیں وہ قاعدہ قانون کے تحت چلائیں۔ ہم وقف بورڈس پر کنٹرول نہیں چاہتے۔

وہ اپنی پارٹی کے 46 ویں یوم تاسیس پر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ خطاب سے قبل انہوں نے بی جے پی کا پرچم لہرایا۔ بی جے پی کے کئی قائدین بشمول ارکانِ پارلیمنٹ و چیف منسٹر دہلی ریکھا گپتا موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جن سنگھ کی شکل میں 1951ء میں اپنا سفر شروع کرنے والی بی جے پی آج دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ وہ کئی ریاستوں میں برسراقتدار ہے کیونکہ اس نے اپنی نظریاتی بنیاد سے کبھی بھی انحراف نہیں کیا۔

کانگریس کو زوال ہوا کیونکہ گزرتے وقت کے ساتھ اس کی آئیڈیالوجی کمزور ہوتی چلی گئی۔ جے پی نڈا نے کہا کہ آج لوک سبھا میں ہمارے 240 اور راجیہ سبھا میں 98 ارکان ہیں۔ سارے ملک میں ہمارے 1600 ارکان اسمبلی ہیں۔ ہم نے حال میں اپنی رکنیت سازی مہم مکمل کی۔ بی جے پی ارکان کی تعداد 13.5 کروڑ ہے۔ بی جے پی واحد جماعت ہے جس کی سائنٹفک ترقی ہوئی۔