حیدرآباد
ٹرینڈنگ

چادرگھاٹ پی ایس کانسٹبل چاری نے مسلم نوجوان کی سرعام پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

نوجوان کی جانب سے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی گئی اور اس زخمی نوجوان کو علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کیاگیا۔بتایاجاتا ہے کہ یہ کانسٹیبل حالت نشہ میں تھا۔

حیدرآباد: پراناشہرحیدرآبادکے رسول پورہ چادرگھاٹ کے قریب پولیس کی پٹرولنگ کے دوران نوجوان کو چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل چاری نے سڑک پر سرعام پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں یہ نوجوان زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

اس نوجوان کی شناخت سمیع کے طورپر کی گئی ہے۔اس واقعہ کے خلاف نوجوانوں اورمقامی افراد کی بڑی تعداد پولیس اسٹیشن کے سامنے جمع ہوگئی جنہوں نے اس واقعہ پر شدید برہمی کااظہار کیا اورکانسٹیبل کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاگیا۔

نوجوان کی جانب سے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی گئی اور اس زخمی نوجوان کو علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کیاگیا۔بتایاجاتا ہے کہ یہ کانسٹیبل حالت نشہ میں تھا۔

اس واقعہ میں ملوث کانسٹیبل کو معطل کرنے کامطالبہ کیاگیا۔اس پولیس کانسٹیبل کی جانب سے نوجوان کی پٹائی کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ یہ کانسٹیبل نوجوان کو لاٹھی سے شدید زدوکوب کررہا ہے۔