کھیل

چیمپئنز ٹرافی، ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی: میڈیا رپورٹس

چیمپئنزٹرافی آئندہ سال فروری ۔ مارچ میں پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ہندوستانی ٹیم کے تمام میاچز لاہور میں کروانے کی پیشکش کی ہے۔

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کی کرکٹ ٹیم چیمئنز ٹرافی کے میاچز کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔ بی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ہندوستانی ٹیم کے میچز سری لنکا یا دبئی میں کروانے کیلئے کہے گی۔

متعلقہ خبریں
ثانیہ مرزا کے شاندار کیریر کے اختتام پر ستائشوں کی بوچھاڑ
ٹیم انڈیا کی نئی ٹسٹ جرسی سے شائقین ناراض
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
دوہری مہارت کے کھلاڑی
سری لنکا، پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر خاتون ایشیا کپ کے فائنل میں

چیمپئنزٹرافی آئندہ سال فروری ۔ مارچ میں پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ہندوستانی ٹیم کے تمام میاچز لاہور میں کروانے کی پیشکش کی ہے۔

 پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کے باعث ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے 2008 میں ہونے والے ایشیا کپ کے بعد سے اب تک پاکستان میں کوئی بھی میاچ نہیں کھیلا ہے۔ دونوں ٹیموں نے آخری سیریز 2012 میں ہندوستان میں کھیلی تھی۔

a3w
a3w