آندھراپردیش

چندرابابو نے غریب شخص کے مکان پہنچ کر ماہانہ وظیفہ کی رقم خود حوالے کی

آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈونے ایک غریب شخص کے مکان پہنچ کر حکومت کی جانب سے دی جانے والی ماہانہ وظیفہ کی رقم حوالے کی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو نے ایک غریب شخص کے مکان پہنچ کر حکومت کی جانب سے دی جانے والی ماہانہ وظیفہ کی رقم حوالے کی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

اپنے مکان میں چندرابابونائیڈوکو دیکھ کر یہ شخص حیرت زدہ ہوگیا۔

وزیراعلی نے نہ صرف اس شخص کے ارکان خاندان کو انتخابی وعدہ کے مطابق اضافی شدہ ماہانہ این ٹی آربھروسہ وظیفہ کی رقم حوالے کی بلکہ اس کے ارکان خاندان کے ساتھ بیٹھ کر اس کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔

وزیراعلی نے ضلع گنٹور کی ایس ٹی کالونی میں استفادہ کنندہ کے مکان میں یہ رقم حوالے کی۔

اس شخص کے ساتھ رقم کی حوالگی کے موقع پر چندرابابو کی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

a3w
a3w