آندھراپردیش
ضمانت پر رہا چندرابابو کے طبی معائنے کئے گئے
آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈو شہرحیدرآباد کے آنکھوں کے مشہور ایل وی پرساد آئی اسپتال پہنچے جہاں ان کے موتیا بند کا آپریشن کیاجانے والا ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈو شہرحیدرآباد کے آنکھوں کے مشہور ایل وی پرساد آئی اسپتال پہنچے جہاں ان کے موتیا بند کا آپریشن کیاجانے والا ہے۔
اس اسپتال میں ان کے مختلف طبی معائنے کئے گئے۔قبل ازیں چندرابابونائیڈو نے دو مرتبہ شہرکے گچی باولی میں واقع اے آئی جی اسپتال میں طبی معائنے کروائے۔
چاردن پہلے بھی اس اسپتال میں ان کے مختلف طبی معائنے کروائے گئے جس کے بعد وہ گھر روانہ ہوگئے۔
اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں چندرابابونائیڈو فی الحال ضمانت پر رہا ہیں۔