دہلی

ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے عمل میں تبدیلی، یکم جون سے نافذ العمل

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ضابطوں میں تبدیلی کی ہے۔

نئی دہلی: سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ضابطوں میں تبدیلی کی ہے۔

وزارت نے اس سلسلے میں جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ نئے قوانین یکم جون سے نافذ العمل ہوں گے۔

نئے قوانین کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ لوگوں کو لائسنس کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نئے قوانین کے تحت لائسنس حاصل کرنے کے لیے آر ٹی او ڈرائیونگ ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ آر ٹی او آفس میں ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کے بجائے اب درخواست دہندگان کو صرف تسلیم شدہ پرائیویٹ ڈرائیونگ اسکولوں میں ہی ٹیسٹ دینا ہوگا۔

اگر درخواست دہندہ ان اسکولوں میں ٹیسٹ پاس کرتا ہے تو اسے آر ٹی او میں سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا اور پھر وہ ٹیسٹ دیئے بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

وزارت نے کہا ہے کہ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر 2000 روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ نابالغوں کے معاملے کو سنگین طور پر قابل سزا قرار دیتے ہوئے، وزارت نے کہا کہ 25,000 روپے کا جرمانہ اور والدین کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ گاڑی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو منسوخ کیا جائے گا۔

گاڑیوں سے ہونے والے ماحولیاتی نقصان سے بچنے کے لیے، وزارت 9,000 پرانی سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے اور دیگر گاڑیوں کے لیے اخراج کے معیار کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ اقدامات گاڑیوں کی آلودگی کو کم کرنے اور الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کو فروغ دینے کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر اٹھائے گئے ہیں۔

a3w
a3w