حیدرآباد
ٹرینڈنگ

حیدرآباد کی مشہور ہوٹل سے آن لائن آرڈر کردہ چکن بریانی میں چھپکلی نکلنے کا واقعہ

ڈی ڈی کالونی، عنبرپیٹ کے وشوا آدتیہ کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے بعد، جس نے زوماٹو کے ذریعے چکن بریانی کا آرڈر دیا تھا، جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے پیر کے روز ریسٹورنٹ کے احاطے کا معائنہ کیا۔

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے اس وقت مداخلت کی جب ایک گاہک نے شہر کے آر ٹی سی کراس روڈس پر واقع ایک مشہور ریسٹورنٹ سے آن لائن آرڈر کی گئی چکن بریانی میں چھپکلی ملنے کی اطلاع دی تھی۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

ڈی ڈی کالونی، عنبرپیٹ کے وشوا آدتیہ نامی شخص کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے بعد جس نے زوماٹو کے ذریعہ چکن بریانی کا آرڈر دیا تھا، جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے پیر کے روز ریسٹورنٹ کا معائنہ کیا۔ مزید کارروائی کیلئے نمونے جمع کیے گئے، جیسا کہ ٹویٹر پر جی ایچ ایم سی کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے تصدیق کی۔

وشوا آدتیہ کے افراد خاندان نے الزام لگایا کہ زوماٹو کے ڈیلیوری بوائے کی جانب سے دی گئی چکن بریانی میں چھپکلی تھی۔ واقعہ کے حوالے سے ضروری کارروائی کیلئے رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔