یوروپ

روس نے تقریباً 50 سال بعد پہلے وہیکل کوچاند پرروانہ کیا

تقریباً ایک گھنٹہ بعد لونا-25 فریگیٹ اوپری مرحلے سے الگ ہو گیا اور چاند کے پرواز کے راستے میں داخلے کے ساتھ مشن کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ 23 اگست کو چاند پر پہنچنے کی امید ہے۔

ولادیووستوک: روس نے چاند کے جنوبی قطب کا پتہ لگانے کے لیے ایک تاریخی مشن کا آغاز کرتے ہوئے جمعہ کو علی الصبح لونا-25 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔ سال 1976 کے بعد روس کا پہلا لونا -25 مون لینڈر ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار
تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان، سعودی عرب، تیل کی پیداوار میں کٹوتی جاری رکھے گا
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل

روس کی خلائی ایجنسی ’روسکوسموس‘ نے کہا کہ بغیر واپسی کیپسول والے لونر لینڈر کو روس کے مشرق بعید کے امور اوبلاست میں ووسٹوچن کاسموڈروم سے فریگیٹ اپر اسٹیج لے لئے سویوز-2.1 بی راکٹ سے لانچ کیاگیا۔ اڑان بھرنے کے نو منٹ بعد لونا-25 لینڈر سے فریگیٹ اپر اسٹیج راکٹ کے تیسرے مرحلے سے الگ ہوگیا۔

تقریباً ایک گھنٹہ بعد لونا-25 فریگیٹ اوپری مرحلے سے الگ ہو گیا اور چاند کے پرواز کے راستے میں داخلے کے ساتھ مشن کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ 23 اگست کو چاند پر پہنچنے کی امید ہے۔

ہندوستان کا چندریان 3 بھی 23 اگست کو ساؤتھ پول پر لینڈنگ کرسکتا ہے۔ ایجنسی کے مطابق لونا-25 اور چندریان-3 ایک دوسرے کے راستے میں نہیں آئیں گے۔ دونوں مشنز میں لینڈنگ کے لیے مختلف علاقے ہیں۔

a3w
a3w