تلنگانہ

تلنگانہ اور اے پی میں چکن کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

حیدرآباد، وشاکھاپٹنم اور وجے واڑہ جیسے شہروں میں اسکن لیس چکن کی قیمت 270 سے 300 روپے کے درمیان برقرار ہے جبکہ حیدرآباد میں لائیو فارم چکن 150 روپے اور 12 انڈوں کی ریٹیل قیمت 66 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

حیدرآباد: تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں چکن کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلہ قیمتیں 40 سے 50 روپے تک بڑھ گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
جلسہ بیاد محمد مظہر الدین مرحوم (مظہر ملت ) و دعوت افطار کا اہتمام
ماہِ رمضان کا ہر لمحہ قیمتی ہے، پہلے عشرے کے بعد بھی غفلت نہ برتی جائے: مولانا جعفر پاشاہ
رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا اختتام روحانی تزک و احتشام کے ساتھ تکمیل،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
نرمل اربن منڈل ایجوکیشن آفیسر ناگیشور راؤ برخاست، اردو میڈیم اسکول کے طلبہ منتقلی معاملہ میں بڑی کارروائی

گزشتہ ماہ اسکن لیس چکن کی قیمت جو 250 سے 260 روپے کے درمیان تھی، اتوار تک وہ 300 روپے کی حد کو چھو گئی ہے۔

حیدرآباد، وشاکھاپٹنم اور وجے واڑہ جیسے شہروں میں اسکن لیس چکن کی قیمت 270 سے 300 روپے کے درمیان برقرار ہے جبکہ حیدرآباد میں لائیو فارم چکن 150 روپے اور 12 انڈوں کی ریٹیل قیمت 66 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی کی شدت کی وجہ سے مرغیوں کے مرنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں جس کے نتیجہ میں سپلائی کم ہو جاتی ہے اور قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ آنے والے تین مہینوں تک قیمتوں میں یہی تیزی برقرار رہ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برڈ فلو کے خوف سے قیمتوں میں کچھ کمی آئی تھی لیکن اب دوبارہ قیمتیں عام آدمی کی جیب پر بھاری پڑ رہی ہیں۔