جرائم و حادثات

چیف انجینئر آفس اسسٹنٹ جنرل منیجر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

حمایت نگر میں واقع چیف انجینئر آفس اسسٹنٹ جنرل منیجر تلنگانہ راجیو سواگروہا کارپوریشن لمیٹڈ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔

حیدرآباد: حمایت نگر میں واقع چیف انجینئر آفس اسسٹنٹ جنرل منیجر تلنگانہ راجیو سواگروہا کارپوریشن لمیٹڈ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے پریس نوٹ کے بموجب اسسٹنٹ جنرل منیجر محمد مسعود علی شکایت گزار ڈی بابو سے 13 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہوگیا۔

محمد مسعود علی کو اے سی بی کے عہدیداروں نے جال بچھاکر پکڑ لیا۔ بتایا جاتا ہے آفیشیل فیور کرنے کے لیے انھوں نے شکایت گزار سے رشوت طلب کی تھی۔

ایک لاکھ 60 میں سے ایک لاکھ 19 ہزار پانچ سو روپئے کی ادائیگی کا مسئلہ تھا۔ اینٹی کرپشن بیورو نے رشوت طلب کرنے پر عوام سے ٹال فری نمبر 1064 پر اطلاع دینے کی خواہش کی ہے۔