تلنگانہ

تلنگانہ کے اسکولوں میں’چیف منسٹر بریک فاسٹ اسکیم‘

دسہرہ تہوار کے تحفہ کے طور پر، تلنگانہ حکومت نے 24 اکتوبر سے سرکاری پرائمری اور ہائی اسکولوں (کلاس 1 سے 10) کے طلباء کے لئے 'چیف منسٹر بریک فاسٹ اسکیم' کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: دسہرہ تہوار کے تحفہ کے طور پر، تلنگانہ حکومت نے 24 اکتوبر سے سرکاری پرائمری اور ہائی اسکولوں (کلاس 1 سے 10) کے طلباء کے لئے ‘چیف منسٹر بریک فاسٹ اسکیم’ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں احکامات جاری کردئے ہیں۔ اس اسکیم سے حکومت کو 400 کروڑ روپے کی اضافی رقم خرچ ہوگی۔ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کی حکومت نے طلبہ کی بہبود کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا بنیادی مقصد طلباء کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی، غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنا ہے۔

غریب خاندانوں کے طلباء کو غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت ان کی پڑھائی پر توجہ بڑھانے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے ہائی اسکول کے طلباء کوبھی بغیر کسی قیمت کے ناشتہ فراہم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔