حیدرآباد

امشالہ سوامی کے دیہانت پر چیف منسٹر کے سی آر کا اظہار دکھ

چیف منسٹر کے سی آر نے یاد دلایا کہ امشالہ سوامی، فلورسیس کے مترادف تھے۔ متحدہ ریاست اے پی کے ضلع نلگنڈہ میں فلورسیس ایک بڑے سماجی خطرہ کے طور پر ابھرا تھا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے امشالہ سوامی کے دیہانت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جنہوں نے زندگی بھر فلورسیس مسئلہ کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کی تھی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ

چیف منسٹر کے سی آر نے یاد دلایا کہ امشالہ سوامی، فلورسیس کے مترادف تھے۔ متحدہ ریاست اے پی کے ضلع نلگنڈہ میں فلورسیس ایک بڑے سماجی خطرہ کے طور پر ابھرا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سوامی کی جدوجہد جذبہ انسانیت کی عکاسی تھی اور علیحدہ تلنگانہ تحریک کے دوران اپنی اس جدوجہد سے انہوں نے کئی افراد کو متاثر بھی کیا تھا۔

کے سی آر نے کہا کہ سوامی کے انتقال کی خبر سے انہیں کافی دکھ ہوا ہے اور انہوں نے غمزدہ افراد خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ دریں اثناء ریاستی وزیر کے ٹی آر نے بھی سوامی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔