حیدرآباد

چیف منسٹر کے سی آر کی پرگتی رتھم کی تلاشی

پولیس نے ریاستی وزیر داخلہ محمدمحمودعلی‘وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی‘کارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ‘رکن اسمبلی یاقوت پورہ سیداحمد پاشاہ قادری اور رکن کونسل سیدریاض الحسن آفندی کے کاروں کی بھی تلاشی لی گئی تھی۔

حیدرآباد: بی آرایس سربراہ وچیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے کاروں کے قافلہ کوآج الیکشن کمیشن کے عملہ نے تلاشی لی۔ آج چیف منسٹر پارٹی امیدوار کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرنے کے لئے کتہ گوڑم جارہے تھے کہ الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے راستہ میں چیف منسٹر کے زیر استعمال پرگتی رتھم کوروک کرتلاشی لی۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ

تلاشی کے دوران چیف منسٹر نے عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔تعاون کرنے پرعملہ نے چیف منسٹر کا شکریہ ادا کیا۔ گزشتہ روز پولیس نے ریاستی وزیر داخلہ محمدمحمودعلی‘وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی‘کارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ‘رکن اسمبلی یاقوت پورہ سیداحمد پاشاہ قادری اور رکن کونسل سیدریاض الحسن آفندی کے کاروں کی بھی تلاشی لی گئی تھی۔