تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی بدمعاش بی جے پی ایم پی ای راجندر کا الزام

بی جے پی کے ملکاجگری ایم پی ایٹالہ راجندر نے کہا کہ کانگریس حکومت سرکاری ملازمین کو بر وقت تنخواہیں دینے کے موقف میں نہیں ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے ملکاجگری ایم پی ایٹالہ راجندر نے کہا کہ کانگریس حکومت سرکاری ملازمین کو بر وقت تنخواہیں دینے کے موقف میں نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان تحریک ِ انصاف، طالبان کا سیاسی شعبہ، اے این پی سربراہ ایمل ولی خان کا سنگین الزام
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ایم ایل اے سری ریوری پرکاش ریڈی کا بیان: کانگریس حکومت پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام
حائیڈرا بڑا ڈرامہ: ای راجندر
تلنگانہ میں آشاورکرس کوسب سے زیادہ تنخواہیں:کے ٹی آر

انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے سوال کیا کہ جب وہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تو وہ موسی ندی کے علاقہ کو کس طرح خوبصورت بنائیں گے؟ راجندر نے کہا کہ چیف منسٹر سوچتے ہیں لوگ ان پر یقین کریں گے چاہے وہ جھوٹ ہی کیوں نہ بولے۔

یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ای رجندر نے کہا کہ ریونت ریڈی غریبوں کے مکانات کو گرا رہیں ہے۔ انہوں نے ریونت ریڈی کو ایک بدمعاش شخص قرار دیا اور کہا کہ ریونت ریڈی رضاکاروں کے وارث کی طرح کام کر رہے ہیں۔

جھوٹ بول ر ہے ہیں، انہوں نے عہدیداروں کو متنبہ کیا کہ اگر وہ چیف منسٹر کی دھنوں پر ناچیں گے تو انہیں بھی جیل جانا پڑے گا۔بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے حائیڈرا متاثرین کو یقین دلایا کہ بی جے پی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

انہوں نے چیف منسٹر سے جاننا چاہا کہ آخر وہ موسی ندی کے علاقہ میں کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اور مزید کہا کہ ریونت ریڈی غریبوں سے اراضیات حاصل کرنے کے بعد یہاں مالس کی تعمیر کے لئے بڑے لوگوں کو زمین دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایٹالہ رجندر نے کہا کہ کانگریس حکومت صرف دو سال تک اقتدار میں رہے گی۔