تلنگانہ

تلنگانہ میں آشاورکرس کوسب سے زیادہ تنخواہیں:کے ٹی آر

ریاستی وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ ملک میں آشاورکرس کوسب سے زیادہ مشاہیرہ دینے والی ریاست تلنگانہ ہی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ ملک میں آشاورکرس کوسب سے زیادہ مشاہیرہ دینے والی ریاست تلنگانہ ہی ہے۔ تلنگانہ میں وزیر اعظم کی آبائی ریاست گجرات سے کہیں زیادہ مشاہیرہ دیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
پہلی بار لوک سبھا الیکشن میں کے سی آر خاندان کا ایک فرد بھی نہیں
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حکومت ایل آر ایس پر مفت عمل آوری کویقینی بنانے: کے ٹی آر
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد

حکومت تلنگانہ‘آشا ورکرس کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔ ضلع سرسلہ کے دورہ کے دوران کے ٹی راماراؤ نے تگاپلی منڈل میں قائم کردہ پلے دواخانہ کاافتتاح انجام دیا۔بعدازاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی پابند ہے۔

عوام کی صحت کی بہترین نگہداشت کے لئے مختلف پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں۔ عوام کواپنی بستیوں تک طبی خدمات پہنچانے کیلئے پلے دواخانہ‘بستی دواخانہ‘ہیلت پروفائیل‘مفت طبی معائنہ‘52 اقسام کے ٹسٹس کی سہولتیں‘کنٹی ویلگو‘کے سی آر کٹس کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔

قبل ازیں کے ٹی راماراؤ نے ضلع کے سرکاری اسکولس میں ڈیجیٹل کلاس رومس‘ سولار پلانٹس کا افتتاح کیا۔ اسکول میں منعقدہ سائنس فیئر کا مشاہدہ کیا۔ طلباء وطالبات کیساتھ بات چیت کی۔ طلباء کی جانب سے تیار کردہ پراجکٹس کے متعلق معلومات حاصل کی۔وہاں سے وہ دوبارہ سرسلہ گئے اوروہاں شادی خانہ کا افتتاح انجام دیا۔