حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ

ریونت ریڈی جو پردیش کانگریس کے صدر بھی ہیں، تلنگانہ کانگریس کے لوک سبھا امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے عمل میں ہائی کمان سے مشاورت کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی جمعرات کے روز دہلی روانہ ہوگئے۔ وہ ملک کے صدر مقام دہلی میں کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ، کل جمعہ کے روز حیدرآباد واپس ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

ریونت ریڈی جو پردیش کانگریس کے صدر بھی ہیں، تلنگانہ کانگریس کے لوک سبھا امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے عمل میں ہائی کمان سے مشاورت کریں گے۔ انہوں نے پہلے ہی یہ کہا تھا کہ کانگریس نے17 کے منجملہ14لوک سبھا حلقوں سے کامیابی کا ہدف رکھا ہے۔