سوشیل میڈیاشمالی بھارت

انتہائی درد ناک ویڈیو: ایک اسکول میں بچوں کو صرف ہلدی چاول کی سربراہی

دیگر ریاستوں میں بچوں کو مڈڈے میلس میں صرف چپاتی اور نمک دیئے جانے کی اطلاعات کے درمیان 36 گڑھ سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایک اسکول میں طلبہ کو صرف چاول اور ہلدی دی جارہی ہے۔

رائے پور: دیگر ریاستوں میں بچوں کو مڈڈے میلس میں صرف چپاتی اور نمک دیئے جانے کی اطلاعات کے درمیان 36 گڑھ سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایک اسکول میں طلبہ کو صرف چاول اور ہلدی دی جارہی ہے۔

سبزیوں کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے اور کئی مواقع پر دال بھی نہیں دی جاتی۔ ریاستی محکمہ تعلیم نے مڈڈے میلس کے لئے ایک مینو مقرر کیا ہے جس میں کئی قسم کی تغذیہ بخش غذا شامل ہے۔

بہرحال اس اسکول میں اور چند دیگر اداروں میں مینو صرف کاغذ پر ہے۔ چھتیس گڑھ میں 2022 میں نقص تغذیہ کی شرح 17.76 فیصد تھی۔ بیجاکورا گاؤں کے پرائمری اسکول واقع پٹیل پاڑا بلرام پور میں 43 طلبہ کو مڈڈے میلس دیئے جاتے ہیں عہدیداروں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ تقریبا ایک ہفتہ سے سبزی نہیں دے رہے ہیں۔

میلس میں صرف دال اور چاول یا صرف ہلدی چاول دیا جارہا ہے۔ اسکول کے انچارج ہیڈ ٹیچر نے بتایا کہ مڈڈے میل سپلائیر کو سبزیوں کی سربراہی نہیں ہورہی ہے۔ سپلائیرس کا دعویٰ ہے کہ انہیں بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے اسی لئے انہوں نے سپلائی بند کردی ہے۔

الزام تراشیوں کے درمیان بچوں کو متوازن غذا سے محروم رکھا جارہا ہے جیسے حکومت نے لازمی قرار دیا جارہا ہے۔ سپلائیرس کی جانب سے سبزیاں فراہم نہیں کی جارہی ہے اسی لئے ہم بچوں کو سبزی نہیں دے سکتے ہیڈ ٹیچر نے یہ بات بتائی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس (ڈی ای او) دیوندرناتھ مشرا نے تیقن دیا کہ فوری تحقیقات کرائی جائیں گی اور کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ آپ کے ذریعہ میرے علم میں آیا ہے میں آج ہی اس کی تحقیقات کراؤں گااور قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ مقامی عہدیداروں اور اسکول کے اسٹاف ممبرس نے بھی کہا کہ سبزیوں کی سربراہی میں کمی آئی ہے۔

اس وارڈ کے پنچ رام پرساد نے بتایا کہ سبزیاں فراہم کرنے والا گروپ لاپروا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم بچوں کو مناسب غذا نہیں دے پارہے ہیں۔ باورچن سکھیا دیوی نے کہا کہ اگر ہمیں سبزیاں فراہم نہ کی جائیں تو ہم بچوں کو نہیں دے سکتے۔

بعض واقعات ہمارے پاس دال اور رائس ہوتا ہے اور بعض وقت صرف چاول۔ سپلائیرس کہتے ہیں کہ ان کے پاس سبزی نہیں ہے۔

a3w
a3w