امریکہ و کینیڈا
چین نے پاکستانی دہشت گرد کو اقوام متحدہ کی تحدیدات سے پھر بچالیا
چین نے لشکر طیبہ کے شاہد محمود کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی ہندوستان اور امریکہ کی تجویز پر اقوام متحدہ میں پھر ایک بار روک لگادی۔

اقوام متحدہ: چین نے لشکر طیبہ کے شاہد محمود کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی ہندوستان اور امریکہ کی تجویز پر اقوام متحدہ میں پھر ایک بار روک لگادی۔
حالیہ مہینوں میں بیجنگ نے پاکستانی دہشت گردوں کو بلیک لسٹ کرنے کی کوششوں کو چوتھی مرتبہ ناکام کردیا۔
پتہ چلا ہے کہ پاکستان کے سکھ دکھ کے ساتھی چین نے 42 سالہ شاہد محمود کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی 1267 القاعدہ تحدیدات کمیٹی کے تحت عالمی دہشت گرد قراردینے کی ہندوستان اور امریکہ کی تجویز پر روک لگادی
اس نے یہ روک ایسے وقت لگائی ہے جب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس ہندوستان میں ہیں۔