تلنگانہ
شہریت تنازعہ، بی آرایس لیڈر سی رمیش کا نام ووٹرلسٹ سے حذف
بی آرایس لیڈرو سی رمیش کا نام ووٹرلسٹ سے حذف کردیاگیا۔اسمبلی میں سابق میں حلقہ ویمل واڑہ کی نمائندگی کرنے والی سی رمیش کے مکان پر چند دن پہلے ریونیو حکام نے نوٹس چسپاں کی تھی جس میں کہاگیاتھا کہ وہ جرمنی کے شہری ہیں۔
حیدرآباد: بی آرایس لیڈرو سی رمیش کا نام ووٹرلسٹ سے حذف کردیاگیا۔اسمبلی میں سابق میں حلقہ ویمل واڑہ کی نمائندگی کرنے والی سی رمیش کے مکان پر چند دن پہلے ریونیو حکام نے نوٹس چسپاں کی تھی جس میں کہاگیاتھا کہ وہ جرمنی کے شہری ہیں۔
سرکاری ویپ آدی سرینواس نے 2013 میں اس معاملہ پر ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیاتھا۔اس معاملہ کی سماعت کے بعد حال ہی میں ہائی کورٹ نے اس بات کی توثیق کی کہ سی رمیش جرمن شہری ہیں۔
اس بنیاد پر حکام نے فارم-7 کے تحت ان کا نام ووٹر لسٹ سے حذف کرنے کا عمل شروع کیا۔ نوٹس چسپاں کرنے کے علاوہ رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعہ بھی انہیں اطلاع دی گئی۔
حکام نے کہا تھا کہ اگر اس فیصلہ پر کوئی اعتراض ہو تو 2 جولائی تک جواب دیا جائے، لیکن مقررہ مدت میں کوئی جواب موصول نہ ہونے پر ان کا نام فہرست رائے دہندگان سے خارج کر دیا گیا۔