جرائم و حادثات
بیجاپور میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم، دو ماؤنواز ہلاک
پولیس نے دونوں مرد ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ انکاؤنٹر ابھی بھی جاری ہے۔
بیجاپور: چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں جمعہ کو پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں دو ماؤنواز مارے گئے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق بسا گوڑا تھانہ علاقہ کے نیندرا جنگلات میں دونوں طرف سے فائرنگ ہو رہی ہے۔
سیکورٹی فورس کے جوانوں نے حکمت اور حوصلے سے دو نکسلیوں کو ڈھیر کردیا ہے۔
پولیس نے دونوں مرد ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ انکاؤنٹر ابھی بھی جاری ہے۔
بیجاپور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندرکانت گوارنا نے اس انکاؤنٹر کی تصدیق کی ہے۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے تصادم کے مقام پر سرچ آپریشن جاری ہے۔