فیس ری ایمبرسمنٹ کی رقم ادا نہ کرتے ہوئے کالجس انتظامیہ کو دھمکیاں دینا وزیراعلیٰ کا ”گلی کے غنڈے“ جیسا رویہ:کویتا
تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا نے وزیرِ اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیس ری ایمبرسمنٹ کی رقم ادا نہ کرتے ہوئے کالجس انتظامیہ کو دھمکیاں دینا وزیرِ اعلیٰ کا ”گلی کے غنڈے“ جیسا رویہ ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا نے وزیرِ اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیس ری ایمبرسمنٹ کی رقم ادا نہ کرتے ہوئے کالجس انتظامیہ کو دھمکیاں دینا وزیرِ اعلیٰ کا ”گلی کے غنڈے“ جیسا رویہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرااعلیٰ کی جانب سے کالج منتظمین کے خلاف دیئے گئے بیانات کی تلنگانہ جاگروتی سخت مذمت کرتی ہے۔
کویتا کا جنم باٹاپروگرام آج اور کل ورنگل، ہنمکنڈہ اضلاع میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس موقع پر ہنمکنڈہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ متحدہ ورنگل ضلع میں کئی مسائل ہیں جنہیں حکومت کے سامنے اٹھایا جائے گا اور ان کے حل کے لئے جدوجہد کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم غریب طلبہ کے لئے ہے، اس معاملے میں وزیرااعلیٰ کی جانب سے کالج انتظامیہ پر سنگین تبصرے کرنا مناسب نہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی فوری طور پر کالج منتظمین سے معافی مانگیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ جاگروتی کالجس انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔