حیدرآباد

تلنگانہ بھر میں عبدالفطر روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

نماز عیدکیلئے عیدگاہ کا اندرونی و بیرونی حصہ مصلیوں سے بھرچکا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے مصلیوں کی صفیں عیدگاہ چوراہا‘ تاڑبن‘ میرعالم فلٹر‘ بستی نبی کریم‘ زوپارک مین گیٹ تک پہنچ چکی تھی۔ چلچلاتی دھوپ کے باوجود فرزندان توحید نے خطیب صاحب کے خطبہ کو سماعت کیا۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ و آندھرا کے اضلاع اور دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں عید الفطر روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید ادا کی اور ایک دوسرے سے بغلگیر ہوتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی

عید الفطر کا عظیم الشان اجتماع عیدگاہ میر عالم میں منعقد ہوا جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کو اور بارگاہ ربالعزت کا شکر بجا لایا۔ حافظ و قاری مولانا محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد نے امامت کی اور خطبہ دیا۔ مولانا محترم نے ملک و ریاست میں امن و امان کی برقراری‘ ترقی‘ خوشحالی‘ عالم اسلام میں امن و اتحاد‘ مسجد اقصیٰ کی بازیابی‘ فلسطین کی آزادی اور مجاہدین کی کامیابی و سربلندی کیلئے رخت انگیز دعاء کی۔

 قبل ازیں امیر ملت اسلامیہ مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ اور مولانا ڈاکٹر سیف اللہ نائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے فضائل عید بیان کئے اور عامتہ المسلمین سے عید کے بعد بھی نمازوں اور عبادتوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی تلقین کی۔ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے ایزیکٹیو آفیسر محمد کی نگرانی میں وسیع تر انظامات کئے گئے ہیں۔

نماز عیدکیلئے عیدگاہ کا اندرونی و بیرونی حصہ مصلیوں سے بھرچکا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے مصلیوں کی صفیں عیدگاہ چوراہا‘ تاڑبن‘ میرعالم فلٹر‘ بستی نبی کریم‘ زوپارک مین گیٹ تک پہنچ چکی تھی۔ چلچلاتی دھوپ کے باوجود فرزندان توحید نے خطیب صاحب کے خطبہ کو سماعت کیا۔

جی ایچ ایم سی کی جانب سے صفائی اور واٹر ورکس کی جانب سے وضو کیلئے اور پینے کے پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔ محکمہ برقی کی جانب سے بلا وقفہ برقی سربراہی عمل میں لائی گئی۔ کمشنر پولیس سی و آنند کی راست نگرانی میں سکیوریٹی کا وسیع تر بندوبست کیا گیا تھا۔

مٹل ڈٹیکٹر سے مصلیوں کی تلاشی لی جارہی تھی۔ ٹرافک پولیس نے عیدگا ہ جانے والی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے ٹرافک کا رخ متبادل راستوں پر موڑ دیا تھا۔نماز کے بعد کمشنر پولیس سی وی آنند اپنے خصوصی کیمپ سے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مصلیوں سے مصافحہ بھی کیا اور بغلگیر بھی ہوئے۔

بچوں میں چاکلیٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر جواؤنٹ کمشنران‘ ڈی سی پی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔عید الفطر کا دوسرا بڑا اجتماع عیدگاہ مادنا پیٹ میں دیکھا گیا۔ جہاں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔ مولانا حافظ سید محمود یوسف مدنی نے امامت کی اور خطبہ دیا۔ تاریخی مکہ مسجد میں عیدالفطر کا وسیع تر اجتماع منعقد ہوا۔

 حافظ و قاری مولانا محمد لطیف احمد امام مکہ مسجد نے امامت کی اور خطبہ دیا۔ شاہی مسجد باغ عامہ نماز عید میں مصلیوں سے بھر چکی تھی۔ حافظ و قاری و خطیب مسجد مولانا احسن بن عبدالرحمن الحمومی نے امامت کی اور خطبہ دیا۔ عیدگاہ بلالی مانصاب ٹینک‘ عید گاہ فرسٹ لانسر‘ عیدگاہ سات گنبد قطب شاہی‘ عیدگاہ بوئن پلی‘ عیدگاہ سکندرآباد کارخانہ‘ عیدگاہ عنبر پیٹ‘ عیدگاہ پہاڑی شریف‘ عیدگاہ جیلانیہ ہائی ٹیک سٹی‘ عیدگاہ حفیظ پیٹ کے علاوہ شہرکی مساجد میں لاکھوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔

علماء اکرام نے اپنے خطابات میں عامتہ المسلمین کو عید کے بعد بھی نمازوں کا سلسلہ جاری رکھنے اور قرآن و سنت پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کی۔ عید کی نماز کے بعد مسلمانوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور عیدالفطر کی خصوصی ڈش شیر خورماں سے مہمانوں کو تواضع کی۔