جرائم و حادثات

نرسا پور میں کالج بسوں میں تصادم ایک شخص ہلاک۔20زخمی

عینی شاہدین کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ایک ڈرائیور نے آٹو رکشا کو ٹکر سے بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں دونوں بسوں کا تصادم ہوگیا۔ نرسا پور کے سرکل انسپکٹر جان ریڈی اور دیگر جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں نرسا پور کے قریب ایک کالج کی 2بسوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 20 طلبا زخمی ہوگئے۔بی وی راجو انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (بی وی آر آئی ٹی) کی ملکیت ان بسوں میں شہر کے مضافاتی علاقہ میں کلاسک گارڈن کے قریب آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔ دونوں بسوں کے ڈرائیورس شدید زخمی ہوگئے پولیس اور مقامی افراد کو پھنسے ہوئے ڈرائیورس کو نکالنے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ دونوں بسوں کے کیبن برُی طرح مڑ چکے تھے۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
میدک واقعہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جائے، محمود علی کی ہدایت
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی

دونوں ڈرائیورو ں کو نرسا پورکے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ایک ڈرائیور دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ اس کی شناخت پٹن چیرو کے ساکن 50سالہ ناگراجو کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

 دوسرے ڈرائیور یادگیری کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دونوں بسوں میں سفر کررہے کم از کم 20طلبا کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔طلبہ کے زخموں سے خون بہہ رہا تھا۔ انہیں نرسا پور کے مختلف ہاسپٹلس کو ایمبولینس کے ذریعہ منتقل کیا گیا۔بعض طلبا کو سنگاریڈی اور حیدرآباد سے بھی رجوع کیا گیا۔

عینی شاہدین کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ایک ڈرائیور نے آٹو رکشا کو ٹکر سے بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں دونوں بسوں کا تصادم ہوگیا۔ نرسا پور کے سرکل انسپکٹر جان ریڈی اور دیگر جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا۔

 مہلوک ڈرائیور ناگراجو کی لاش نرسا پورکے سرکاری ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کی گئی۔اس حادثہ کی وجہ سے نرسا پور۔ سنگاریڈی سڑک پر 4کیلو میٹر تک ٹریفک جام ہوگئی۔پولیس نے سڑک سے بسوں کو ہٹانے کیلئے ایک جے سی بی اور کرین کا انتظام کیا۔کالج کا عملہ اور مقامی عوام ٹریفک جام کو دور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

سرکل انسپکٹر نے بتایا کہ انہوں نے ایک کیس درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔بی وی آر آئی ٹی، ایک سرکردہ کالج ہے جس کا کیمپس ضلع میدک کے نرسا پور میں ہے۔حادثہ کے بارے میں اطلاع ملنے پر کالج کے عہدیدار اور ضلع انتظامیہ کے عہدیدار جائے واقعہ پر پہنچ گئے۔

a3w
a3w