آندھراپردیش

کرنول میں بولیرو اور ریڈی مکس گاڑی کے درمیان تصادم؛ 6 ہلاک، 10 زخمی

آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے منترالیہ منڈل میں چلاکالادونا کے مقام پر جمعرات کی علی الصبح ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک بولیرو گاڑی اور ریڈی مکس گاڑی کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 6 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

کرنول: آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے منترالیہ منڈل میں چلاکالادونا کے مقام پر جمعرات کی علی الصبح ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک بولیرو گاڑی اور ریڈی مکس گاڑی کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 6 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


پولیس کے مطابق، 16 افراد پر مشتمل ایک گروپ کرناٹک کے چک منگلور سے منترالیہ جا رہا تھا تاکہ شری راگھویندرا سوامی کے درشن اور پوجا کر سکے۔

اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ایک شخص نے ایمی گنور کے سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔


اس حادثے کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔