دہلی

دہلی میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر 195 روپے مہنگا

مغربی ایشیا کے بحران کی وجہ سے سپلائی میں رکاوٹوں کے درمیان آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ سے 19 کلو کے کمرشل کھانا پکانے والے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں زبردست اضافے کا اعلان کیا ہے۔

نئی دہلی: مغربی ایشیا کے بحران کی وجہ سے سپلائی میں رکاوٹوں کے درمیان آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ سے 19 کلو کے کمرشل کھانا پکانے والے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں زبردست اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں یکم اپریل سے 19 کلو گرام کا ایل پی جی سلنڈر 2,078.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس کی قیمت 7 مارچ کو بڑھا کر 1,883 روپے کی گئی تھی۔ اس طرح اب یہ 195.50 روپے یعنی 10.38 فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔

اس سال یکم جنوری سے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں یہ پانچواں اضافہ ہے۔ اس دوران دہلی میں یہ 498 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

گھریلو استعمال کے لیے 14 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس میں 7 مارچ کو 60 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اور فی الحال دہلی میں اس کی قیمت 913 روپے فی سلنڈر ہے۔

کولکتہ میں یکم اپریل سے کمرشل ایل پی جی سلنڈر 218 روپے (10.95 فیصد) بڑھ کر 2،208 روپے اور ممبئی میں 196 روپے (10.68 فیصد) بڑھ کر 2،031 روپے ہو گئی ہے۔

چنئی میں اس کی قیمت 203 روپے (9.93 فیصد) بڑھ کر اب 2246.50 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
خلیجی ملک کے طالب علم کے مستقبل کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
کاکروچ جنتا پارٹی پریشان لوگوں کی آواز ہے  ابھجیت دیپکے
ایران کی خودمختاری ، سلامتی اور بین الاقوامی انصاف
عیدالفطر سےقبل بی جے پی کامودی کٹس کاوزیرگجیندر سنگھ شیخاوت کےہاتھوں پوسٹر جاری۔
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ